تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:39

گجرپورہ میں مکان کی چھت گرگئی، 2 افراد ہلاک، 3زخمی

اے آر وائی - لاہور: لاہور کے علاقہ گجر پور ہ چا ئنہ اسکیم میں دو منزلہ گھر کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق جبکہ تین شدیدزخمی ہو گئے. ہلاک ہونے والے بچوں کا مزدور باپ بارشوں سے بچاؤکے لئے گھر کی چھت پر مٹی ڈال رہا تھا کہ عین اس وقت دوسری منزل کا درمیانی حصہ گرگیا، جس کے نتیجے میں چھت پر موجو دو کمسن بچوں سمیت پانچ افراد ملبے تلے دب گئے۔



حادثے میں تین سالہ علی حیدر اور ڈھائی سالہ ماہم زہرہ جاں بحق ہو گئے جبکہ تین بچے شدید زخمی ہو گئے جنہیں میوءاسپتال پہنچا دیا گیا ، اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ امدای ٹیمیں ایک گھنٹے تاخیر سے موقع پر پہنچیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.