17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:39
کراچی:5بوری بند لاشیں برآمد،2 افراد فائرنگ سے ہلاک
اے آر وائی - کراچی: کراچی میں دو گھنٹے کے دوران پانچ بوری بند لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ دو افراد کو فائرنگ کرکےمارا گیا۔ پولیس کے مطابق ملیر ندی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔ شاہ فیصل کالونی نمبر پانچ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔ طارق روڈ قبرستان کے قریب سے بوری بند دو افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں اغواء کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ۔
صدر کے علاقے میں ہاشو سینٹر کے قریب سے ایک شخص کی لاش بوری میں ملی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ گارڈن چڑیا گھر کے قریب سے بھی ایک شخص کی لاش ملی جس کی شناخت چھبیس سالہ شہاب الدین کے نام سے ہوئی۔ فیروز آباد تھانے کی حدود پی ای سی ایچ ایس بلاک ٹو سے ہاتھ پاوٴں بندھی بوری بند ایک شخص کی لاش ملی۔