17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:41
لاہور: جعلی پولیس مقابلے ملزمان پر فرد جرم عائد
اے آر وائی - لاہور: لاہور کی مقامی عدالت نے نشتر کالونی جعلی پولیس مقابلے کے ملزمان ڈی ایس پی سمیت چاروں پولیس اہلکاروں پر فرد جرم عائد کردی ہے۔
ڈی ایس پی سمیت چاروں ملزمان کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزمان پر قتل اور اعانت قتل کی دفعات کے تحت فرد جرم عائد کی گئی۔ تاہم ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کیا گیا۔
جس کے بعد عدالت نے مقدمے کے گواہان کو 24اگست کو شہادت کے لیے طلب کرلیا ہے۔ نشتر کالونی کے ڈی ایس پی ریاست سمیت چار پولیس اہلکاروں پر الزام ہے کہ انھوں نے بائیس سالہ نوجوان شہباز بٹ کہ جعلی پولیس مقابلہ میں قتل کر دیا تھا۔