17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:41
لیہ:زیر حراست ملزم فرار، لواحقین کا شدید احتجاج ،جلاؤ گھیراؤ
اے آر وائی - لیہ: لیہ کے تھانہ فتح پور میں تفتیش کے دوران ایک ملزم اللہ دتہ جاں بحق ہوگیا مشتعل لواحقین نے اہل محلہ کے ساتھ مل کر تھانے پر حملہ کردیا۔
لیہ کے تھانہ فتح پور میں تین روز قبل موٹر سائیکل چوری کے الزام میں گرفتار ہونے والے ملزم اللہ دتہ دوران تفتیش پولیس کے ظالمانہ تشدد کے باعث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔
ملزم کی ہلاکت کا سنتے ہی لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے تھانہ فتح پور پر پتھراو شروع کر دیا۔مشتعل مظاہرین نے تھانہ میں توڑ پھوڑ کے بعد آگ لگا دی جس سے ڈی ایس پی سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا اور اسی دوران مظاہرین نے چند پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا جبکہ 4 قیدی بھی فرار ہو گئے۔مظاہرین نے اعلءحکام سے اپیل کی ہے ایس ایچ او کو معطل کر کے انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔