17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:41
حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے یوم شہادت پر جلوس،انتظامات کاجائزہ
اے آر وائی - کراچی: اکیسویں رمضان المبارک کو حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے یوم شہادت کے موقع پر سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔اس روز چار ہزار کے قریب پولیس اہلکار جلوس کے راستوں پر ڈیوٹی انجام دیں دینگے۔
حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے یوم شہادت کے موقع پر جلوس کے مقررہ راستوں پر میٹل ڈٹیکٹر اور واک تھرو گیٹس سے عزاداروں کو چیک کرنے کے علاوہ مشکوک افراد پر کڑی نظر بھی رکھی جائے گی۔ سول ڈیفنس، ریسکیو 1122،ٹریفک پولیس اور دیگر امدادی محکمے روٹ پر اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے۔
اس روز محکمہ واپڈا کی طرف سے جلوس کے مقررہ راستوں پر لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔ سراغ رساں کتوں کی مدد سے چیکنگ کی جائے گی۔ راستے پر لگی سبیلوں کی خاص چیکنگ کی جائے گی اسکے علاوہ قومی رضاکار بھی ڈیوٹیاں دیں گے۔