تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:41

سندھ ترقی پسند پارٹی کا قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاج

اے آر وائی - نوابشاہ: سندھ ترقی پسند پارٹی کا اپنے کارکنان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف نواب شاہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، اور دھرنا،کارکنان کی سخت نعری بازی۔



سندھ ترقی پسند پارٹی کے دو کارکنان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف نوابشاہ میں ایس ٹی پی کے کارکنان نے عمران کیریو کی قیادت میں نواب شاہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا اس موقع پر کارکنوں نے سخت نعرے بازی کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ سندھ ترقی پسند پارٹی کے دو کارکنان دلشاد ابڑو اور ارباب قمرانی کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے، بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.