17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:41
حیدرآباد ، ن لیگ کے کارکنان کا غوث علی کے حق میں مظاہرہ
اے آر وائی - حیدرآباد : مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پارٹی کے رہنماء غوث علی شاہ کی حمایت میں پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا، کارکنان نے قیادت کو دھمکی دی کہ غوث علی شاہ کو پارٹی میں سندھ کا صدر بنایا جائے بصورت دیگروہ پارٹی رکنیت سے استعفی دے دیں گے۔
حیدرآباد پریس کلب کے سامنے کئے گئے احتجاجی مظاہرے میں شرکاءغوث علی شاہ کی حمایت میں نعرے لگارہے تھے، مظاہرے کے دوران مقامی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید غوث علی شاہ کو صوبائی صد ربنایا جائے اور سندھ کے تنظیمی معاملات میں باہر سے کی جانے والی مداخلت بند کی جائے۔
کارکنوں نے غوث علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کاغذی عہدہ چھوڑدیں اور سندھ میں مسلم لیگی کارکنوں کی قیادت کیلئے تیار ہوجائیں، مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر ہمارا مطالبہ تسلیم نہیں کیا گیا تو نہ صرف احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا بلکہ کارکن پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا بھی عمل شروع کردیں گے۔