17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:41
خیبرپختونخواہ اورقبائلی علاقوں میں ایڈز کے 21نئے مریض رجسٹرڈ
اے آر وائی - پشاور : خیبرپختونخواہ اورقبائلی علاقوں میں ایڈزسے متاثرہ 21نئے مریض رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ جس کے بعد صوبے میں اس مہلک مرض میں مبتلا افرادکی تعداد آٹھ سو چودہ ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع نے اے آروائی نیوزکوبتایاکہ ایڈزسے متاثرہ نئے مریضوں میں 13مرد،7خواتین اورایک بچہ شامل ہے ۔
متاثرین کاتعلق جنوبی وزیرستان،کرم وخیبرایجنسی اورپشاورسے ہے۔محکمہ صحت کے زرائع کاکہناتھاکہ خیبرپختونخواہ اورفاٹامیں ایڈزسے متاثرہ مریضوں کی تعداد814تک پہنچ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق صوبہ میں قائم دوسنٹرز میں ایڈزسے متاثرہ مریضوں کوعلاج فراہم کیاجارہاہے۔