تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:35

پولیس نیٹو ٹینکرز جلانےمیں ملوث ہے ،مالکان کا الزام

اے آر وائی - اسلام آباد: چیئرمین آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن میر محمدیوسف شاہوانی نے الزام عائد کیا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں مقامی انتظامیہ اور پولیس نیٹو سپلائی کے ٹینکرز سے تیل چوری اورانہیں جلانے کے واقعات میں ملوث ہے۔



اسلام آباد میں آئل ٹینکرز مالکان کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں ان کاکہناتھا پنجاب میں ضلع بھکر اور خیبرپختونخواہ میں رنگ روڈ پر آئل ٹینکرز سے بھتہ وصول کیا جاتاہے اور انکار پر ڈرائیوروں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے تیل چوری کرنے اور ٹینکرز جلانے کے بعد ذمہ داری طالبان پر ڈال دی جاتی ہے۔



انھوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت آئل ٹینکرز کے تحفظ کے حوالے سے اقدامات کرے انہوں نے متنبہ کیاکہ عدم تحفظ کی صورت میں عید بعد بھرپور احتجاجی مہم شروع کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.