تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:43

امریکی کونسل خانہ افطارڈنر:پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی

اے آر وائی - لاہور : آئی جی پنجاب جاید اقبال نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے امریکی کونسل خانہ میںبلا اجازت افطار ڈنر پر جانے والے سات پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی۔



آئی جی پنجاب نے امریکی کونسل خانہ میں بلا اجازت افطار ڈنر میں شرکت کرنیوالے سات پولیس اہلکاروں کو ڈس پلئیر لیٹر بھیجا تھا اور افسران سے تین روز میں رپورٹ مانگی تھی جبکہ افسران میں سے صرف ایک افسر ڈی آئی جی ٹریننگ عارف نواز نے لیٹر کا جواب دیا تھا ۔



آئی جی پنجاب نے سیکرٹری اسٹبلشمنٹ کو ایک لیٹر لکھا جس میںانہوںنے موقف اختیار کیا کہ ان سب افسران نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی اور میرے لیٹر کا جواب نہ دیا۔ آئی جی پنجاب نے وزیر اعلی پنجاب کو بھی ایک خط کے ذریعے افسران کے خلاف ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کرنے کی سفارش کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.