17 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:45
کراچی:60 ہزار لیٹر سے بھر پی ایس او کا آئل ٹینکر الٹ گیا
اے آر وائی - کراچی : کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ساٹھ ہزار لیٹر سے بھر پی ایس او کا آئل ٹینکر الٹ گیا ،جس کے بعد ٹریفک کو آمد ورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے ،ٹریفک پولیس حکام کے مطابق آئل ٹینکر بریک فیل ہوجانے کے باعث ڈیفنس موڑ کے قریب دیوار سے ٹکر کر الٹ گیا،ٹینکر میں ساٹھ ہزار لیٹر پیٹرو ل سے بھر ا تھا جو کراچی کے علاقے شیری جناح کالونی سے فیلنگ کے بعد لاہور ائرپورٹ کے ہوائی اڈے کے لیے بھیجا جانا تھا ۔
آئل ٹینکر سے پیٹرول کو دوسرے ٹینکر میں منتقل کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے جس کے بعد ٹینکر کو اٹھانے کے لیے ہیوی مشنری کو بھی طلب کیا جاچکا ہے۔