18 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:30
لاہور: چار بچوں کی ماں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک
اے آر وائی - لاہور: لاہورمیں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوں کی فائرنگ سے چاربچوں کی ماں 28 سالہ خاتون کوقتل کردیا گیا۔ ورثا نے پوسٹ مارٹم کےلیے لاش پولیس کےحوالے کرنے سے انکار کردیا۔
لاہورمیں گزشتہ رات سبزہ زارکی رہائشی 28 سالہ سائرہ بشیرکوان کے گھرکے سامنے ڈاکوں نے مزاحمت کرنے پرگولی ماردی۔ مقتولہ سائرہ کے اہل خانہ نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتےہوئے الزام عائد کیا کہ اس علاقے میں ڈکیتی کی وارداتیں عام ہیں جبکہ پولیس کوئی کاروائی نہیں کررہی۔ جس پر ڈی آئی جی آپریشن غلام محمود ڈوگرنے موقع پرپہنچ کرانہیں کاروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔