18 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:58
کراچی:سول اسپتال کے مردہ خانے میں لاشوں کی شناخت کا عمل جاری
اے آر وائی - کراچی: کراچی کے سول اسپتال کے مردہ خانے میں لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے آٹھ لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے جنہیں ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے ۔
سول اسپتال میں پولیس کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے لاشوں کی شناخت میں مشکلات کا سامنا تھا۔ جس کے خلاف لواحقین نے احتجاج بھی کیا۔ جس کے بعد پولیس کی تعداد بڑھادی گئی ۔ ذرائع کے مطابق جن لاشوں کی شناخت ہوئی ہے ان میں راؤ ناصر، محمد جیند اور محمد زبیر کا تعلق اورنگی ٹاؤن جبکہ شاہ زیب اورذیشان کا تعلق نیوکراچی سے ہے ۔
شیرشاہ میں پنکھا ہوٹل کے قریب سے ملنے والی لاشوں کی شناخت جاوید اور عمران کے نام سے ہوئی ہیں ۔ سائیٹ سے ایک پولیس اہلکار کی لاش بھی ملی ہے جس کی شناخت اعجاز عباسی کے نام سے ہوئی ہے