18 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:38
کراچی: سابق ایم این اے واجہ کریم داد کی تدفین کردی گئی
اے آر وائی - کراچی: کراچی کے علاقے کھارادر میں پیپلزپارٹی کے سابق ایم این اے واجہ کریم داداور ان کے دوست صدرالدین کی نماز جنا زہ کی ادائیگی کے بعد ان کی تدفین کردی گئی ۔
نماز جنازہ میں پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر نجمی عالم، وزیراعلی سندھ کے مشیر وقار مہدی اور ایم این اے قادرپٹیل سمیت پیپلزپارٹی کے کارکنوں اور اسماعیلی برادری کے ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنما نجمی عالم نے کہاکہ شہر میں دہشتگردی کی کارروائیاں کرنے والوں کے خلاف بلارنگ ونسل کارروائی ہونی چاہیے ۔ انھوں نے مطالبہ کیاکہ واجہ کریم داد کے قاتلوں کو گرفتارکیاجائے۔