تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:11

مسلم لیگ ق کے رکن پنجاب اسمبلی ولایت شاہ نااہل

اے آر وائی - لاہور: لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے پی پی 220 ساہیوال سے مسلم لیگ ق کے رکن پنجاب اسمبلی ولایت شاہ کھگہ کو نااہل قرار دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شیخ عظمت سعید نے پی پی 220 سے مسلم لیگ ن کے ناکام امیدوار نذر فتیانہ کی ولایت شاہ کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔



درخواست میں الزام عائد کیا گیا کہ ولایت شاہ کھگہ نے آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کی جعلی ڈگری پر 2008 کے عام انتخابات میں حصہ لیا اور رکن پنجاب اسمبلی بنے۔ عدالت نے درخواست گزار کا دعویٰ درست ثابت ہونے پر ولایت شاہ کھگہ کو نااہل قرار دے دیا۔



عدالت کے مطابق گواہان کے بیانات اور شہادتوں سے ثابت ہوا کہ ولایت شاہ کھگہ نے جعلی ڈگری پر الیکشن لڑا لہذا وہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ دو ماہ کے اندر متعلقہ حلقہ میں نئے انتخابات کرائے جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.