تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:55

ٹھٹھہ : پانی بھرنے جانے والی دوبچیاں ڈوب گئیں

اے آر وائی - سجاول : ٹھٹھہ کے علائقےسجاول میں سیلاب کوایک سال گذرنے کے باوجود شھری عذاب کی زندگی سے نجات نہیں پاسکے پینے کے لیۓ پانی بھرنے جانے والی دوبچیاں ڈوب گئیں غربت کے باعث کفن بھی چندہ کرکے محلے والوں نے خرید کر دیا-

ٹھٹھہ کے علاقےسجاول میں سیلاب کو ایک سال گذرنے کے باوجود شھری عذاب کی زندگی سے نجات نہیں پاسکے ہیں پینے کے لیۓ پانی بھرنے جانے والی نوجواں دوبچیاں ڈوب گئیں تیسری 12 سالہ فاطمہ کو بچالیا گیا۔



ڈوبنے والی 15 سالہ بچی شاھیں دوسری جماعت کی طالبہ اور کساں کی بیٹی تھی غربت کے باعث باپ کے پاس کفن کے پیسےبھی نہ تھے محلے والوں نے چندہ کرکے کفن خرید کر دیا جبکہ دوسری 20 سالہ فھمیدہ کا والد بھی معمر اور غریب تھا جو آج بھی اپنے گھر کے آگے خیمے میں رھائش پذیر ہیں انتظامیہ کو صرف واٹر سپلائی نظام جسے عالمی ادارے سیلاب کے بعد تعمیر کرگۓ ہیں بجلی کنیکشن مھیا کرنا ہے جو بھی مھیا نہ کرسکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.