تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 21:26

کوئٹہ: فائرنگ سے سابق صو بائی وزیر کا بیٹا جاں بحق

اے آر وائی - کوئٹہ: عبدالستار روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق صو بائی وزیر کا بیٹا جاں بحق ہوگیا. صوبائی دارلحکومت کے وسطی علاقے عبدالستار روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے جمعیت علماء اسلام کے رہنماء اور سابق صوبائی وزیرحافظ حسین احمد شرودی کے بیٹے حافظ محمد زبیر کوہلاک کردیا ،لاش سول ہسپتال منتقل کردی گئی۔



واقعے کے بعد جمعیت سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں کارکن ہسپتال پہنچ گئے ، پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.