تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:9

فیصل آباد: نعمت کالونی میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک

اے آر وائی - فیصل آباد کے علاقے نعمت کالونی میں پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک اور ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا ہے۔ پولیس کے مطابق ڈاکو فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے ۔ مقابلے میں ایک پولیس اہلکار بھی جاں بحق بھی ہوا ہے ۔



عینی شاہدین کے مطابق نعمت کالونی کے علاقے میں پولیس اور موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ جس میں دوپولیس اہلکارشدید زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتارکرلیا تھا لیکن زخمی پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کی خبر سنتے ہی پولیس نے ملزمان کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ جس کے بعدعلاقے میں پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ۔ پولیس نے ملزمان کے مکان پر چھاپہ مارکر ایک خاتون اور پانچ مردوں کوبھی حراست میں لے لیاہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.