19 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:42
ڈینگی وائرس کا سدباب مشترکہ ذمہ داری ہے،شہباز شریف
اے آر وائی - لاہور: ڈینگی وائرس کا سدباب پنجاب حکومت کے تمام متعلقہ محکموں کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں کوتاہی پر کسی سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ڈینگی وائرس کے سد باب کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے ایک اجلاس میں انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت اور لوکل گورنمنٹ اور دوسرے تمام متعلقہ محکموں کے سربراہ ڈینگی وائرس کے خلاف مہم کی ذاتی طور پر نگرانی کریں،فوگنگ کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور فوگنگ کو صرف ان علاقوں تک محدود نہ رکھا جائے جہاں اس طرح کے کیسز سامنے آئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈینگی وائرس کا سدباب پنجاب حکومت کے تما م متعلقہ محکموں کی مشترکہ ذمہ داری ہے ڈینگی وائرس کے سدباب کی مہم میں سیاسی ورکروں،طالب علموں اور سوسائٹی کے دیگر طبقات کو بھی متحرک کیا جائے اور انہیں اس کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جائے۔