تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 21:23

وزیراعلیٰ سندھ نے چکراگوٹھ کے محاصرے کا نوٹس لے لیا

اے آر وائی - کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں بدامنی کے واقعات باالخصوص چکرا گوٹھ کورنگی کے گرد مسلح افراد کی طرف سے محاصرہ کا نوٹس سخت نوٹس لیا ہے۔



انہوں نے آئی جی پولیس سندھ اور ایڈیشنل آئی جی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور کراچی کے حالات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ شہر میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے آج شہر میں ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ دہشتگردوں اور شرپسندوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.