19 اگست 2011
وقت اشاعت: 21:59
کوئٹہ : ملزم کو مسلح افراد نے تھانے سے چھڑالیا
اے آر وائی - کوئٹہ : کوئٹہ میں پولیس اہلکار کو زخمی کرنے والے ملزم کو مسلح افراد نے تھانے سے چھڑالیا،پولیس کی شیلنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق پشتون آباد تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتارکرکے حوالات میں بند کیا جس کے بعد درجنوں مسلح افراد تھانے پر دھاوا بولتے ہوئے ملزم کو چھڑا لے گئے ،تھانے پر دھاوے کے دوران پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کردی جس سے دو افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نصرا للہ نے پولیس اہلکار کو تشدد کرکے زخمی کیا تھا جس کے خلاف ایف آئی آر درج تھی تاہم مسلح افراد اسے فرار کروانے میں کامیاب ہوگئے۔