20 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:12
کوئٹہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، دو شدید زخمی
اے آر وائی - کوئٹہ کےعلاقے جوائنٹ روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دوافراد شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جوائنٹ روڈ پر پاسپورٹ آفس کے قریب نامعلوم افرادکی فائرنگ سے تین افرادزخمی ہوگئے ملزمان واردات کے بعد فرارہوگئے۔
زخمیوں کوسول ہسپتال پہنچایا گیا لیکن راستے میں ایک زخمی عبدالخالق جاں بحق ہوگیا جبکہ ہیواخان اورعبدالسلام کوسول ہسپتال میں طبی امداددی گئی جن میں عبدالسلام کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے واقعہ کو پرانی دشمنی کا شاخسانہ قراردیتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔