20 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:23
لاہور: سبزہ زار میں پانی کے جوہڑ میں ڈوب کر دو بچے جاں بحق
اے آر وائی - لاہور میں سبزہ زار کے علاقے میں ایل ڈی اے کے پلاٹ پر بارش کے پانی کے باعث بننے والے جوہڑ میں ڈوب کردو بچے جاں بحق ہوگئے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق سبزہ زار کے علاقے میں مختلف پلاٹس خالی ہیں ۔جن کی گہرائی د س سے پندرہ فٹ کے درمیان ہے ۔بارشوں کی وجہ سے پلاٹس میں پانی بھر گیاتھا ۔ جنہیں نہیں نکالاگیا۔ آج دوبچے جوہڑ میں نہانے کےلئے گئے اور ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔جہاں ڈاکٹرز نے انکی ہلاکت کی تصدیق کردی ۔