20 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:17
قائداعظم یونیورسٹی،طالبات کوہراسان کرنےپرلیکچرارفارغ
اے آر وائی - قائد اعظم یو نیو رسٹی کی طالبات کو ہرا ساں کیئے جانے کے کیس میں لیکچرا رکو نو کر ی سے بر خاست جبکہ کنٹرولر امتحانات کو جبری ریٹائرڈ کر دیا گیا ۔
شعبہ انفارمیشن ٹیکنا لو جی کے لیکچرار نو ر مصطفی اور کنٹرولر امتحانات سردار محمو دبا بر پر الزام تھا کہ انہوں نے ڈیڑھ ماہ قبل طا لبات کو جنسی طور پر ہراساں کیا تھا ،قائداعظم یوینورسٹی کی ہراساں کیس کی تحقیقا تی کمیٹی نے ثبوت ملنے کے بعد دونو ں ملزمان کو نوکریوں سے بر خاست کر نے کی سفارش کی تھی ،کمیٹی کی تجاویز کو برقرا ر رکھتے ہوئے وائس چانسلر یو نیو رسٹی ڈاکٹر معصوم یوسف کی صدارت میں سینڈیکیٹ نے فیصلہ سنا دیاہے جسکے تحت لیکچرار کو نوکری سے فا رغ جبکہ کنٹرولر امتحا نات کو جبری ریٹائر کر دیا گیا ہے۔