تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
20 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:20

خانیوال : ٹیچرکےوحشیانہ تشدد سےطالبعلم بیہوش

اے آر وائی - خانیوال : خانیوال میں گورنمنٹ اسکول کے ٹیچر نے طالب علم پر ڈنڈوں سے وحشیانہ تشدد کیا جس سے طالب علم بیہوش ہو گیا۔

گورنمنٹ اسلامی ہائی سکول کے ٹیچر مہر عنصر عباس نے موسم گرما میں ٹیوشن نہ پڑھنے کی سزا دیتے ہوئے نویں کلاس کے طالب علم سمیع اللہ پر بہیمانہ تشدد کیا۔ جس سے سمیع اللہ کے جسم پر نشان پڑ گئے اور وہ بے ہوش کر سکول میں گر پڑا ۔



سمیع اللہ کے والدین نے اس کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال میں داخل کروایا گیا ۔ لواحقین نے اعلٰی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.