21 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:3
کراچی میں مختلف مقامات پر بارش
اے آر وائی - کراچی میں مختلف علاقوں میں بارش ہونے سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے جبکہ بارش کے ہوتے ہی شہر کے اکثر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگی جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔مون سون کی بارش ہونے کے ساتھ ہی شہر میں موسم خوشگوار ہوگیا تیز ہوا کے ساتھ شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش ہونے کے بعد سڑکوں کے کنارے پانی کھڑا ہوگیا جس سے بس اسٹاپ پر کھڑے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سڑکیں گیلی ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی سست ہے۔