21 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:22
پنجاب میں ڈینگی کیسز کی تعداد 400سے تجاوز کر گئی
اے آر وائی - پنجاب میں ڈینگی کے کل کیسز کی تعداد 440 اور لاہور میں 388 ہوگئی۔ ڈینگی بخار کے مزید نئے کیسز روز آرہے جن میں شیخوپورہ میں 2 نئے ڈینگی کے کیسز ،فیصل آباد ،سرگودھا ،گجرات ،پاکپتن اور گوجرانوالہ میں ایک ایک نئے ڈینگی کے کیسزکی تصدیق ہوئی ہے ۔ جبکہ میوہسپتال میں 16 ،شوکت خانم میں 50 ڈینگی کے مریض علاج کے لیے آئے ہیں