22 اگست 2011
وقت اشاعت: 5:56
لاہورمیں ماں بیٹی کو گلا گھونٹ کرقتل کردیا گیا
اے آر وائی - لاہورمیں ماں بیٹی کوگلہ دباکرقتل کردیا گیا۔ پولیس نے لاش قبضہ میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھجوادی۔ لیاقت آباد پولیس کے مطابق گزشتہ رات ڈھلے کے قریب واقع فلیٹ میں رہائش پذیر چالیس سالہ شہنازبی بی اور پندرہ سالہ ارم مردہ حالت میں پائی گئی۔
شہنازبی بی کے داماد محمدعامرکا کہنا تھاکہ گزشتہ رات ملنے کےلیےجب وہ ان کےفلیٹ پرآیا تو تالہ لگا ہوا تھا۔ ہمسائیوں سے پوچھنے پرپتا چلاکہ دونوں ماں بیٹی گزشتہ دو روز سے غائب ہیں ۔ تشویش ہونے پر فلیٹ کا تالہ توڑا گیا تو دونوں ماں بیٹی کی لاشیں پڑہی تھیں شہناز گھریلوں ملازمہ تھی۔