تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
22 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:14

کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 3 افراد ہلاک

اے آر وائی - کراچی کے مختلف علاقوں میں رات بارہ بجے سے فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین ہوگئی ہے۔ پی آئی بی کالونی ریلوے پیٹری کے قریب سے تیس سالہ عبدلکریم کی لاش ملی جسے تشدد کے بعد فائرنگ سے قتل کیا گیا۔



گلشن اقبال بلاک چھ جنید پلازہ کی پانچویں منزل سے چادر میں لپٹی تیس سالہ شخص کی نعش ملی جس کی شناخت مہتاب کے نام سے ہوئی پولیس کے مطابق مقتول گلشن اقبال کا ہی رہائشی ہے جسے گزشتہ روز اغو اکیا گیا تھا ۔ کورنگی ضیاء کالونی میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے تیس سالہ نوید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.