22 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:31
لاہور : پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری اشتہار کالعدم قرار
اے آر وائی - لاہور ہائی کورٹ نے پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے لئے عمر کی رعایت نہ دینے کے خلاف درخواستوں پر پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے اشتہار کو کالعدم قرار دے دیا۔
عدالت نے 19صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ فریقین کی مشاورت سے عمر کی مد مقرر کرتے ہوئے پبلک سروس کمیشن کی جانب سے نیا اشتہار جاری کیا جائے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے لئے سیکرٹری "ایس این جی اے ڈی" کی جانب سے امیدواروں کو عمر کی حد میں رعایت دی جاتی ہے مگر اس سال سیکرٹری "ایس این جی اے ڈی" کی جانب سے سرکاری ملازمین کوہی عمر کی رعایت دی جا رہی ہے پرائیوٹ امیدواروں کو نہیں۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو آج سنا دیا گیا۔