22 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:15
لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بیرون ملک روانہ
اے آر وائی - لاہور: لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اعجاز احمد چودھری بیرون ملک روانہ ہوگئے۔ جسٹس شیخ عظمت سعید قائم مقام چیف جسٹس مقرر کردئے گئے ۔
حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس میں منعقد ہوئی جہاں گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے سینیر جج شیخ عظمت سعید سے قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں لاہور ہائی کورٹ کے جج صاحبان اور حکومت کے انتظامی آفیسروں نے شرکت ۔ چیف جسٹس اعجاز احمد چودھری عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہوچکے ہیں۔