22 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:26
پشاور:نجی پشتوچینل کی چاررکنی ٹیم پرمسلح افراد کاتشدد
اے آر وائی - پشاور: پشاور کی محفوظ شاہراہ اور پشاور ہائی کورٹ کی عمارت کے سامنے نجی پشتو چینل کی چار رکنی ٹیم پر نامعلوم افراد نےتشدد کرکے زخمی کردیا۔
زخمیوں میں شامل خیبر اخبارکے ریذیڈنٹ ایڈیٹر نثار محمد خان کے مطابق وہ اور انکے ساتھی صوبائی وزیر تعلیم سردار حسین بابک کی لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں عیادت کے بعد دفتر جار ہے تھے کہ پشاور ہائی کورٹ کی عمارت کے سامنے انکی گاڑی کا تعاقب کرتے ہوئے ایک گاڑی انکے قریب آئی اور فائرنگ کرکے گاڑی کو روک لیا اور جونہی وہ گاڑی سے باہر آئے تو مسلح افراد نے ان پر تشدد شروع کردیا جبکہ خیبر ٹی وی کے سینیئر رپورٹر حضرت خان پر اینٹوں سے وار کیے جسکی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکو طبی امداد دی گئی۔۔۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔