22 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:44
بلوچستان کی ووٹرلسٹوں میں بارہ لاکھ بوگس ووٹوں کی نشاندہی
اے آر وائی - کوئٹہ : نادرا نے بلوچستان کی سابقہ ووٹر فہرستوں میں بارہ لاکھ بوگس ووٹوں کی نشاندہی کردی ۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس میں الیکشن کمشنر بلوچستان محبوب انور نے بتایا کہ ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی ووٹر فہرستوں کی تصدیق کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ووٹر فہرستوں میں درج ووٹوں کی تعداد بیالیس لاکھ تھی جن میں سے نادرانے تیس لاکھ ووٹوں کی تصدیق کی ہے ۔جبکہ بارہ لاکھ ووٹوں کی تصدیق نہیں ہوسکی،انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ ملک میں ووٹر فہرستیں کمپیوٹرائزڈ ہوں گی ،اور رائے دہندہ کی تصویر بھی پریزائیڈنگ آفیسر کے پاس موجود ہوگی۔