22 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:53
ملتان میں ڈینگی بخار کے مریضوں میں اضافہ تعداد چار ہوگئی
اے آر وائی - ملتان : ملتان نشتر ہسپتال میں مزید دو ڈینگی بخار کے مریضوں کا انکشاف ڈینگی مریضوں کی تعداد چار ہوگئی۔ نشتر ہسپتال ملتان میں مزید دو ڈینگی بخار کے مریض اٹہارہ سالہ بلال اور 55 سالہ محمود احمد کو ڈٰینگی بخار کی تصدیق کے بعد داخل کردیا گیا ہے اس طرح ڈینگی میں مبتلا مریضوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔
نشترہسپتال کے ایم ایس ڈاکڑ ظفر علوی کی ہدایت پر ڈینگی بخار کے مریضوں کےلیے ھسپتال میں خصوصی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ملتان مٰیں انے والے مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے جو کہ لاہور میں کام کرتے ہیں ایک مریض کے علاوہ تمام مریض لاہور سے ڈینگی بخار میں مبتلا ہوئے ہیں۔