22 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:47
کراچی:فائرنگ اور دیگر واقعات میں 11 افراد قتل
اے آر وائی - کراچی : کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مزید گیارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ جہانگیر روڈ نمبر دو پر پیٹرول پمپ کے قریب نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجہ میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
اس سے پہلے پٹیل پاڑہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بیس سالہ جنید جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کیخلاف علاقے کے لوگوں کی طرف سے شدید احتجاج کیا گیا۔ مشتعل افرادن نے ٹائر نذر آتش کرکے سڑک بلاک کردی۔ کیماڑی میں ایک شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔ کورنگی میں بھی ایک شخص کو ہلاک کیا گیا۔
پی آئی بی کالونی کے علاقے نفیس آباد سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے جبکہ گارڈن میں واٹر بورڈ کے دفتر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔