23 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:30
حیدرآباد: ڈکیتی کی واردات کے دوران 4 ڈاکو رنگے ہاتھوں گرفتار
اے آر وائی - حیدرآباد میں لوٹ مار کیلئے ڈاکٹر کے گھر میں داخل ہونے والے چار ڈاکووٴں کو پولیس نے علاقہ مکینوں کی مدد سے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ڈاکور سول لائن کے علاقے میں معروف سرجن ڈاکٹر گل محمد میمن کے گھر میں داخل ہوئے اور اہلخانہ کو یرغمال بناکرزیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان جمع کرلیا تاہم علاقے کے لوگوں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور گھیراوٴ کرکے ڈاکووٴں کو گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان کا تعلق کراچی کے ایک منظم گروہ سے ہے۔
تاہم ڈاکوؤں کے فرار سے قبل قریبی پڑوسیوں کی جانب سے پولیس کو اطلاع دیئے جانے کے بعد پولیس اور علاقہ مکینوں نے ڈاکوؤں کے گرد گھیرا تنگ کرکے مسلح ڈاکوؤں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے لوٹا گیا تمام سامان بھی برآمد کرلیا، تاہم پولیس تحقیقاتی نکتہ نظر سے ڈاکوؤں کے نام اور شناخت بتانے سے گریز کررہی ہے اور کہا جارہا ہے کہ ڈاکوؤں کی جانب سے کئے جانے والے انکشافات کے بعد مزید گرفتاریاں کی جائیں گی۔