تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
23 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:48

لاہور :ملازم کو قتل کرنے والی خاتون کا مزید تین روزہ ریمانڈ

اے آر وائی - لاہور کی مقامی عدالت نے کتے کو کھانانہ کھلانے پر ملازم کو مبینہ طور پر قتل کرنے والی ملزمہ کو مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔



عدالتی سماعت کے دوران تفتیشی آفیسر نے بیان دیا کہ ملزمہ سے ابھی مزید تفتیش باقی ہے، لہذا اس کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نےپولیس کی استدعا پر ملزمہ سعدیہ کے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین روز کی توسیع کردی۔ ملزمہ سعدیہ پر الزام ہے کہ اس نے کتے کوکھانا نہ کھلانے پر مبینہ طور پر اپنے 12سالہ ملازم عثمان کو ڈنڈے مار کر ہلاک کردیا تھا۔ عدالت اس سے قبل بھی ملزمہ کا مجموعی طور پر آٹھ روز کا جسمانی ریمانڈ دے چکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.