تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
23 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:54

لاہور:نوجوان کی فائرنگ سے دو دوکاندار شدید زخمی

اے آر وائی - لاہور: لاہور کے مشہور شاپنگ سینٹر اوریگا کمپلیکس میں نوجوان کی فائرنگ سے دو دوکاندار شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کر دی ۔دوکانداروں کا کہنا ہے کہ امن کے شہر لاہور کو کراچی نہیں بننے دیں گے۔



اوریگا کمپلیکس ایسوسی ایشن کے صدر فقیر محمد کے مطابق پلازہ میں رہائش پذیر فیصل نامی نوجوان کراچی سے مفرور ہے اور وہ آئے دن اسلحہ کی کھلے عام نمائش کرتا ہے۔ دوکانداروں کی جانب سے منع کرنے پر اس نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو دوکاندار شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ فقیر محمد کا کہنا ہےکہ پولیس نے اگر اس کے خلاف کارروائی نہ کی تو وہ احتجاجاً سڑکوں پر آ جائیں گے۔ لاہور امن کا شہر ہے اسے کراچی نہیں بننے دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.