تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:10

سانحہ سیالکوٹ: 9 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج

اے آر وائی - لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ سیالکوٹ کے 9 ملزمان کی ضمانتیں خارج کردیں گزشتہ برس سیالکوٹ میں ڈاکو سمجھ کر قتل کئے جانے والے 2 بچوں منیب اور مغیث کے مقدمہ میں گرفتار ملزمان کی درخواست ہائے ضمانت کی سماعت لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس رؤف احمد شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔



سماعت کے دوران مقتولین کے وکیل رانا بختیار احمد ایڈوویٹ نے ملزمان نے تمام واقعہ میں ملوث ہیں لہذا ان کی ضمانتیں خارج کی جائیں اگر ان کو ضمانتیں دے دی گئیں تو اصل ملزمان رہا ہو جائیں گے اس موقع پر ملزمان کے وکلاءنے اپنے دلائل میں کہا کہ ملزمان کو ضمانت پر رہا کیا جائے عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد تمام ملزمان کی درخواست ہائے ضمانت خارج کر دی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.