24 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:24
حکومت متاثرہ عوام کی بحالی کے لئےاقدامات کرے،رابطہ کمیٹی
اے آر وائی - کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ شدیدبارشوں اورسیلاب سے متاثرہ جھڈو، ڈگری، کوٹ غلام محمد، میرواہ، مکھن اوردولت پور کے علاقوں کے متاثرہ عوام کی بحالی کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں ۔
اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شدیدبارشوں اورسیلابی ریلے کے باعث جھڈو، ڈگری، کوٹ غلام محمد، میرواہ، مکھن اوردولت پور کے علاقے زیرآب آچکے ہیں اورلوگ اپنا بچا کھچا سامان لیکر کھلے آسمان تلے پڑے ہیں لیکن حکومت وانتظامیہ کی جانب سے ان متاثرین کیلئے تاحال کوئی امدادی کارروائی نہیں کی گئی ہے اورمتاثرین شدیدپریشانیوں میں مبتلاہیں۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ ان متاثرین کوہنگامی بنیادوں پر امدادفراہم کی جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے متاثرین سے دلی ہمدردی کااظہارکیا۔