24 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:2
لاہور:دوران ڈکیتی خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا
اے آر وائی - لاہور: لاہور کے علاقہ باغبانپورہ میں دوران ڈکیتی خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا جبکہ قاتل فرار ہونے میں کامیاب رہا۔
باغبانپورہ میں افطاری کے وقت زاہدہ نامی خاتون اپنے گھر پر موجود تھی کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے اس پر فائر کیا جس کے باعث خاتون موقعہ پر ہی جاں بحق ہو گئی۔
اہل علاقہ کے مطابق سعودی عرب میں مقیم جہانگیر کی پہلی بیوی اور چودہ سالہ بیٹے کو آٹھ سال قبل دوران ڈکیتی ہی قتل کیا گیا جس کے ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوئے۔ آج شام مقتولہ زاہدہ اپنے آٹھ سالہ بیٹے کے ساتھ گھر میں موجود تھی کہ ڈکیتی کی نیت سے آنے والے موٹر سائیکل سوار نے فائرنگ کر دی جس سے خاتون موقع پر ہی چل بسی۔ پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر خاتون کے سسرال کے خلاف تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے۔