تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 21:50

کوئٹہ: ٹارگٹ کلنگ میں دو مزدور ہلاک،چار زخمی

اے آر وائی - کوئٹہ: کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بیکری کے کارخانے میں کام کرنے والے دو مزدور جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے

پولیس حکام کے مطابق شہر کے نواحی علاقے چمن ہاؤسنگ کے قریب شابو روڈ پر واقع کنفیکشنری کے کارخانے میں کام کرنے والے مزدوروں پر نامعلو م افراد نے آکر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سلیم اور ساجد نامی دو مزدور موقع پرجاں بحق اور شاہد ،آصف ،منصور اور سجاد شدید زخمی ہوگئے۔



زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ،حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے ,جاں بحق اور زخمی ہونے والے مزدوروں کا تعلق پنجاب سے بتایا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.