25 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:7
کراچی : ڈیفنس میں وکیل قتل
اے آر وائی - کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے وکیل کو ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے۔ایس پی عارف دھاریجو کے مطابق زمزمہ کمرشل اسٹریٹ پر واقع مرتضیٰ چنائے کے آفس میں نامعلوم ملزمان نے گھس کر مرتضیٰ نائے کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے، واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتی ہے۔دوسری جانب اسٹیل ٹاون لنک روڈ سے ایک بوری بند لاش ملی ہے۔