تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
25 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:29

محکمہ تعلیم سندھ کے 469 ملازمین بحال

اے آر وائی - محکمہ تعلیم حکومت سندھ نے میاں نواز شریف کے دور حکومت میں ملازمتوں سے بے دخل کئے گئے 469 ملازمین کو ملازمتوں پر بحال کردیا ہے جبکہ صوبائی وزیر تعلیم کی جانب سے سمری پر دستخط کے بعد نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ یہ تمام ملازمین 1996سے اب تک تمام سرکاری مراعات کے مستحق ہونگے۔



علاوہ ازیں صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہرالحق نے مختلف کالج اور اسکولوں کے پرنسپلز کو حکومت سندھ کی جانب سے گرانٹ کے چیک تقسیم کئے۔ صوبائی وزیر تعلیم نے ہدایت کی ہے کہ گرانٹ کالج اور اسکولوں کی بہتری کیلئے خرچ کیا جائے کیونکہ حکومت کی یہ رقم عوام ٹیکسوں کے ذریعے فراہم کرتی ہے۔ رقم کا شفاف طریقے سے استعمال کیا جائے کسی بھی قسم کی کرپشن کی شکایت کے نتیجے میں متعلقہ کالج پرنسپل کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔



علاوہ ازیں شہید بے نظیر یونیورسٹی شہید نے نظیر آباد کو ایک لاکھ ملین ، کیڈٹ کالج پٹارو کو پندرہ ہزار ملین ،کیڈٹ کالج لاڑکانہ کو پانچ ہزار ملین ، پبلک اسکول بے نظیر آباد کو دو ہزار ملین ، قائد اعظم پبلک اسکول کراچی کو دس ہزار ملین کے چیک دیئے گئے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.