تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:18

کوہستان میں سولہ افراد جان بحق ہوئے ، کمشنر ہزارہ

اے آر وائی - ایبٹ آباد: کمشنر ہزارہ خالد خان عمر زئی نے کہا ہے کہ ضلع کوہستان کے گاؤں تحصیل کندیاں میں گزشتہ رات موسلادھار بارش سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں سولہ افراد کے جان بحق ہونے کی تصدیق کی ہے اور اس تعداد میں اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔



ایبٹ آباد میں کمشنر ہزارہ خالد خان عمر زئی نے میڈیا کو بر یفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ لینڈ سلائیڈنگ میں جان بحق ہونے والوں کی نعشوں کو نکالنے کے لئے ڈویژنل انتظامیہ نے ہنگامی طور پر امدادی کاروائیاں شروع کر دی ہیں جن کے تحت دو ہیلی کاپٹر وں میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ، طبی سامان اور چار سو افراد کے لئے امدادی سامان بھی متاثرہ جگہ پر روانہ کر دیا گیا ہے جہاں یہ ہیلی کاپٹر نعشوں اور زخمیوں کو نکالنے کی کاروائیوں میں بھی حصہ لے رہے ہیں ۔



کوہستان کی جان لیوا لینڈ سلائیڈنگ اور شدید بارشوں کی پیش گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے ہزارہ کی ڈویژنل اور کوہستان سمیت تمام اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور کمشنر آفس میں قائم کردہ کنٹرول سیل کے علاوہ ضلعی سطح پر قائم کئے گئے ایمرجنسی کنٹرل سیل بھی حرکت میں آ گئے ہیں اور وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے چو بیس گھنٹے تیار رہیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.