27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:18
پنجاب میں ڈینگی کے شکار 82 نئے کیسز سامنے آ گئے
اے آر وائی - لاہور : پنجاب میں ڈینگی کے شکار 82 نئے کیسز سامنے آ گئے لاہورمیں چوبیس گھنٹوں میں 76 نئے ڈینگی وائرس کے شکار کیسز کی تصدیق ہو گئی ۔
پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے مزید نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جس کے مطابق پنجاب میں ڈینگی کے شکار ہونے والوں کی تعداد 82 ہو گئی اور لاہور میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 76 ہو گئی لاہور کے میو ہسپتال میں 3، چلڈرن ہسپتال میں 6،شیخ زید میں 22 فوجی فاونڈیشن میں 13 آئی پی ایچ میں 22 جناح میں 4 ایل جی ایچ میں 5 اور گنگا رام میں ایک ڈینگی بخار کا شکار مریض سامنے آیا جبکہ ملتان اور فیصل آباد میں دو دو، رحیم یار خان اور گوجرانوالا میں ایک ایک ڈینگی کا کیس سامنے آیا۔