تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:18

وزیر اعلیٰ سندھ کی آل پارٹیز کانفرنس ملتوی

اے آر وائی - کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ تنگی وقت اور کئی اہم سیاسی رہنماؤں کی عمرے کی سعاد ت کی وجہ سے سعودی عرب روانگی کے پیش نظر اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی بعد نماز جمعہ بوجہ مشترکہ مفادات کی کونسل کے ہونے والے اجلاس اور دیگر اجلاسوں میں ضروری شرکت کیلئے اسلام آباد روانگی کے پیش نظرکل بروز جمعہ مورخہ 26اگست 2011 کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس فی الحال ملتوی کردی گئی ہے۔



ترجمان نے بتایا کہ فیصلہ وقت کی کمی اور کئی پارٹیوں سے رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے، جبکہ عیدا لفطر کے بعد تمام جماعتوں سے بات چیت و مشاورت کے سلسلے کا آغاز کیا جائے گااور اس دوران ہر سیاسی جماعت کے رہنماؤں او ر اکابرین سے ضروری مشاورت اور رابطہ جاری رہے گا

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.