تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:18

کورنگی میں پولیس بس پر حملے کا ایک اور زخمی چل بسا

اے آر وائی - کراچی : کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس بس پر حملے میں زخمی ہونے والا ایک اور پولیس اہلکار جناح اسپتال میں زخموں تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔



انیس اگست جمعہ کی شب کورنگی کے علاقے میں مسلح افراد نے پولیس کمانڈوز کی بس کو روک کر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس کی وجہ سے تین پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد جان بحق اور چالیس افراد زخمی ہوئے تھے۔ جناح اسپتال میں جاں بحق ہونے والے اہلکار کا نام مشتاق احمد ہے،جس کا تعلق قمبر شہدادکوٹ سے ہے۔ جبکہ پولیس اہلکار تاحال جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.