27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:19
کراچی: گلستان جوہر میں مکان کے باہر بم ناکارہ بنادیا گیا
اے آر وائی - کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مکان کے باہر بم ناکارہ بنادیا گیا ۔ گلستان جوہر بلاک دو کے رہائشی سرکاری ملازم کو رات گئے ایک پیٹی پارسل کی شکل میں موصول ہوئی جس میں کلچ وائر لگا ہوا تھا۔ جس پر فوری طور پر پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈکو اطلاع دی گئی ، جس نے موقع پر پہنچ کر بم ناکارہ بنا دیا۔
بم کا وزن 8 تا 10 کلو گرام بتایا جاتا ہے، کلچ وائر دستی بم سے جڑا تھا، جسے کھینچنے پر دستی بم پھٹتا اور اس کے نتیجے میں پیٹی میں نصب بم بھی پھٹ جاتا جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوتی۔