27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:19
لاہور: ملازم قتل کی ملزمہ سعدیہ کےریمانڈ میں تین دن کی توسیع
اے آر وائی - لاہور کی مقامی عدالت نے کتے کو کھانا نہ کھلانے پرملازم کو قتل کرنے والی ملزمہ سعدیہ کے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین دن کی توسیع کر دی ۔عدالتی سماعت کے موقع پر ملزمہ سعدیہ کو سخت سیکورٹی میں عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔
تفتیشی افسرنے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ سے ابھی مزیدتفتیش کرنا باقی ہے لہذا اسے مزید جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے۔جس پر لاہور ہائی کورٹ کی مقامی عدالت نے ملزمہ کو مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کے حوالے کر دیا۔جبکہ عدالت نے کیس کی مزید سماعت29اگست تک ملتوی کر دی۔ویلینشیا ٹاون کی رہائشی ملزمہ سعدیہ پر اپنے 12سالہ ملازم کو قتل کرنے کا الزام ہے